چین نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کو قابو میں کرنے کیلئے بڑا منصوبہ تیار کر لیا

  • July 15, 2020, 10:02 pm
  • World News
  • 163 Views

چین نے امریکا، اسرائیل اور بھارت کو قابو میں کرنے کیلئے بڑا منصوبہ تیار کر لیا، سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں 400 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جائے گی، دونوں ممالک کے معاہدے سے ایران جاپان جیسا ملک بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین ایسے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہا ہے جس سے امریکا، اسرائیل اور بھارت کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
چین نے پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں 400 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی پارلیمنٹ سے اس کی منظوری کے بعد دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
چین نے ایران میں اتنی بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے امریکا، اسرائیل اور بھارت کو قابو میں کرنے کی چال چلی ہے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں بھی مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے، اب تک سی پیک کے تحت 60 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی، جسے 100 ارب ڈالرز تک جانا چاہیئے تھا، لیکن پاکستان کے اندرونی عدم استحکام کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوا۔

ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ چین کی جانب سے ایران میں ایک سے زائد بندرگاہیں، جدید ریلوے ٹریکس، شاہراہوں کی تعمیر اور دیگر کئی اہم منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ اگر چین اور ایران کے معاہدے پر عمل ہو گیا تو ایران جاپان جیسا ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے ایک غیر متوقع فیصلے نے اس کے دیرینہ دوست بھارت کو زبردست دھچکا پہنچایا۔ بھارت جس نے گوادر بندرگارہ منصوبے کو ناکام کرنے کیلئے ایران میں چابہار بندرگاہ منصوبہ تعمیر کرنے میں مدد دی تھی، اسے اب ایران نے اپنے ملک میں جدید ریلوے ٹریک کی تعمیر کے منصوبے سے الگ کر دیا ہے۔