بلوچستان کے عوام کے لیے زبردست خوشخبری

  • July 13, 2020, 12:00 pm
  • Breaking News
  • 448 Views

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نوکریوں کے مواقع پیدا کر رہی ہے، کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ کا پہلا کینسر اسپتال فروری میں شروع کرنےجا رہے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا سے نمٹنا مشکل تھا، کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف حکمت عملی بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ 23 اپریل سے 23 مئی تک 10 ہزار 500 کیسز تھے،عید کے بعد ڈیڑھ ماہ میں بلوچستان سے 7734 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں کرونا کیسزمیں کمی واقع ہو رہی ہے،مویشی منڈیوں کی وجہ سے کرونا سمیت کانگو کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں کرونا کیسز میں 50 فیصد کمی آئی ہے ،بلوچستان میں صرف 16 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرونا سے 126 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار 872 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔