معروف ماڈل کی گاڑی میں رقص کرنے کی ویڈیو لیک ہو گئی

  • July 10, 2020, 4:15 pm
  • Entertainment News
  • 750 Views

ایک اور ماڈل کی گاڑی میں رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ماڈل کومل جمیل کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔کومل جمیل گاڑی میں موجود ہیں جبکہ بالی ووڈ گانے پر رقص کر رہی ہیں۔ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ ماڈل نے یہ ویڈیو اپنی مرضی سے بنوائی ہے۔
تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کومل جمیل نے یہ ویڈیو خود پوسٹ کی ہے یا پھر لیک کی گئی ہے۔ماڈل کے رقص کی یہ ویڈیو شوبز ز این نیوز نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے۔صارفین کی جانب سے ماڈل پر تنقید کی جا رہی ہے۔کیونکہ ماڈل نے انتہائی بولڈ انداز میں رقص کیا ہے۔اس سے قبل معروف اداکارہ نیلم منیر کے رقص کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھیں۔



دو سال قبل اداکارہ نیلم منیر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنی گاڑی کی پچھلی نشست پر ماہی وے گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل میں لگی آگ سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی اور اداکارہ کو صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہونے والی تنقید کے باعث اداکارہ کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی صفائی پیش کی تھی۔
داکارہ نیلم منیر کی 2017ء میں گاڑی میں ماہی وے گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ ایک بار پھر انہوں نے عوام کی پرزور فرمائش پر اسی گانے پر رقص کرکے تنقید کو تفریح میں بدلنے کی کوشش کی تھی۔اپنی آنے والی فلم چھپن چھپائی کی تشہیری مہم کے دوران اداکارہ نیلم منیر لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی گئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ فلم کی تشہیر کی۔ ایک موقع پر جب وہ سٹیج پر موجود تھیں تو طلبہ کے ہجوم نے ماہی وے ، ماہی وے کے نعرے لگانا شروع کردیے جس کے بعد اداکارہ نے سٹیج پر اس گانے پر رقص کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔