کورونا وائرس: ‘اسکول کھلنے کے بعد 3 شفٹوں میں کلاسیں ہوں گی’

  • July 9, 2020, 2:45 pm
  • Education News
  • 252 Views

کراچی : چیئرمین آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے پر 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی ، کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اگر ریلیف فنڈ کی شکل ناقابل واپسی ہو تو والدین کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن طارق شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسکول کھولنے سے متعلق ایس اوپی بنالیے گئے ہیں، بچوں کے اسکول آنے کے لیے طریقہ کار رکھا گیا ہے۔

چیئرمین اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث متاثرہ اسکولوں کا بھی سوچنا ہوگا، اسکول میں 3 شفٹیں 3،3گھنٹے کی ہوں گی۔

طارق شاہ نے کہا کہ کورونا کے باعث اسکول فیس35فیصدزیادہ وصول نہیں ہورہی، اسکول رینٹ، تنخواہیں اور بجلی کےبل ہرحال میں دیناہوتےہیں، حکومت سندھ نے صرف بلاسود قرض دینےکی تجویزدی ہے، اگرریلیف فنڈکی شکل ناقابل واپسی ہوتووالدین کوریلیف دےسکتےہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے بجلی کے بل کم نہیں ہوئےہیں، طلباکی فیسیں نہ ملنے پر ٹیچرز کی تنخواہیں روکی گئیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیرتعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ستمبرکے پہلے ہفتے سخت ایس او پیز کیساتھ تعلیمی اداروں کو کھولنے پر اتفاق ہوا تھا تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزيرتعليم سندھ سعید غنی نے مطالبہ کیا تھا کہ نجی اسکولزشديد مالی بحران کا شکار ہیں ، اسکولوں کو بلا سود قرضے ديئے جائيں، جس پر وفاقی وزير تعليم شفقت محمود نے سعيدغنی کو يقين دہانی کرائی کہ اس حوالے سے ضرور وزيراعظم سے بات کروں گا۔