ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • July 8, 2020, 5:17 pm
  • Business News
  • 199 Views

ملک بھر میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 8 ہزار 300 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمت میں فی ایونس 26 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد عالمی سطح پر فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 802 امریکی کرنسی کی سطح پر پہنچ گئی۔
نائن الیون کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی ایونس1800 امریکی ڈالر کے برابر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قمیت میں 2400 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 92 ہزار 850 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت عالمی وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے جس کے بعد لوگوں کی مالی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر میں سونے کی قیمت میں اس حد تک اضافہ لوگوں کی کمر توڑ دے گا، تا ہم اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بروقت اقدامات کرنے ہوں گے۔ خیال رہے کہ جہاں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں ہی چاندی کی نئی قیمت ایک ہزار 60 روپے ہو گئی ہے۔ جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 8.58 روپے اضافہ کے بعد 908.78 روپے ہو گئی ہے۔