خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کا ایک اور واقع سامنے آگیا

  • July 8, 2020, 2:50 pm
  • Breaking News
  • 206 Views

خاتون کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کا ایک اور واقع سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے اس واقعے میں ٹریفک وارڈن نے ایک خاتون کو غلط پارکنگ کرنے پر روکا جس پر خاتون آگ بگولہ ہو گئی۔ ایک صارف نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔ صارف کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دیئے۔
ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون بجاے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں۔ اس کے علاوہ خاتون کو بدتمیزی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے جس کے ساتھ وہ کسی سے فون پربات کرتے ہوئے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دے رہی ہے کہ میں ایک فون کروں گی تو تمہاری نوکری چلی جائے گی۔



یڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی، وہ بس اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل کراچی سے بھی ایک خاتون کا اسی طرح کا واقع سامنے آیا تھا جس نے ٹریفک وارڈن سے ہی بدتمیزی کی تھی۔ تا ہم اس ویڈیو میں بھی ٹریفک اہلکار کو ہی زیادتی کا نشانہ بنتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں واقعات میں ایک چیز آپس میں مماثلت رکھتی ہے، وہ یہ کہ دونوں واقعات میں خواتین کسی با اثر گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔
تا ہم یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ سڑکوں پر چلتے ہوئے باقی لوگوں کو اپنے سے حقیر سمجھ لیتے ہیں جس کی وجہ سے اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ اس طرح کے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں، لیکن ان پر کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا جاتا، افسوس کے ساتھ کہنا ہو گا کہ اس واقع میں بھی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی ہو گئی، لیکن نہ اس پر کسی قسم کا کوئی ایکشن لیا گیا اور نہ ہی وہاں موجود کسی شخص نے اس کی مدد کی۔