چمن : زیر زمین ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق

  • July 7, 2020, 4:26 pm
  • Breaking News
  • 241 Views

چمن میں زیر زمین ٹینک کی صفائی کے دوران گیس بھرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن میں ایک شخص زیر زمین ٹینک کی صفائی کررہا تھا کہ گیس کی وجہ سے بے ہوش گیا۔

بے ہوش شخص کو بچانے کے لیے دیگر افراد بھی ٹینک میں اترے تو گیس کی وجہ سے ان کی حالت بھی خراب ہوگئی اور متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کل 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ چند بے ہوش افراد کو چمن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔