آلٹو وی ایکس کار مزید مہنگی کر دی گئی

  • July 7, 2020, 4:22 pm
  • Business News
  • 268 Views

آلٹو وی ایکس کار مزید مہنگی کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوزوکی پاکستان نے اپنی تمام نئی آلٹو وی ایکس گاڑیوں کی قیمت میں 63 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق پہلے سے بک کروائی گئی گاڑیوں پر نہیں ہوگا۔مذکورہ گاڑی کی گزشتہ برس ریلیز پر قیمت 11 لاکھ ایک ہزار روپے تھی۔جو اس سے زیادہ سہولتوں سے آراستہ گاڑی پرنس پرل سے 50 ہزار روپے زائد تھی۔
اگرچہ پرنس پرل کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے اس کے باوجود وہ آلٹو وی ایکس سے کم رہی تھی۔بعد ازاں سوزوکی پاکستان کی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا جو بڑھتے بڑھتے 11 لاکھ 35 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں حالیہ 63 ہزار روپے کا اضافہ 660 سی سی کاروں کیلئے پہلے ہی کافی زیادہ ہے جس کے بعد اس کی قیمت اب 11 لاکھ 98 ہزار پہنچ گئی ہے۔
اس پر مستزاد یہ کہ بڑھائی گئی قیمت میں ٹیکس بھی شامل نہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ گاڑی کی قیمت 12 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گی۔سوزوکی پاکستان کی جانب سے ڈیلرز کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آلٹو وی ایکس کی نئی قیمت 7 جولائی 2020 سے وصول کی جائیگی۔کمپنی کی جانب سے آلٹو وی ایکس کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے سوزوکی کی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھانے کے فوری بعد کیا گیا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2020 کے بعد ٹویوٹا،ریگل موٹرز یا ماہاہ ہونڈا سمیت آٹو کمپنیوں نے کچھ روز قبل اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی تھی۔کچھ دن قبل پاک سوزوکی نے بھی اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں 3ہزار سے 6 ہزار روپے تک مہنگی کیں۔ھیں۔سوزوکی اپنی کم قیمت چار وہیل والی گاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہے تاہم اس بار کمپنی نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔ سوزوکی کمپنی کی سب سے کم قیمت موٹر سائیکل جی ڈی 110 ایس 110 سی سیکی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی جبکہ سادہ 150 سی سی موٹر سائیکلیں جی ایس 150 اور جی ایس 150 ایس ای کے نرخ بھی 3 ہزار روپے فی کس اضافے سے بالترتیب ایک لاکھ 82 ہزار روپے اور 2 لاکھ 2 ہزار روپے پر پہنچ گئے۔