کراچی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی گرفتار

  • July 7, 2020, 4:07 pm
  • Breaking News
  • 123 Views

ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کو گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر زاہد بنگالی کی گرفتاری کیا، گرفتار ملزم بدنام زمانہ کلر رئیس مما کا ساتھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زاہد بنگالی سے ہینڈ گرنیڈ اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی، مبینہ ٹارگٹ کلر سیاسی مخالفین اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہے، ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کے کئی مقدمات درج ہیں، ملزم تھانہ ابراہیم حیدری کے 7 کیسز میں اشتہاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف کیا ہے، ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے ، پولیس