تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ نہیں لے سکتا،شاہد خاقان عباسی

  • July 7, 2020, 4:06 pm
  • Political News
  • 138 Views

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مائنس ون فارمولا میری نظر میں ناممکن ہے کیونکہ میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔میں تو چاہتا ہوں کہ حکومت پانچ سال مکمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔عدم اعتماد تحریک واحد راستہ ہے کیونکہ مائنس ون فارمولا میری نظر میں ناممکن ہے۔میں نہیں سمجھتا کہ تحریک انصاف میں کوئی شخص عمران خان کی جگہ لے سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشورہ دوں گا کہ گورننس کی بہتری کے لیے اپنا منہ بند رکھیں۔
وزیراعظم کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان منہ بند رکھیں تو حالات 50 فیصد بہتر ہو سکتے ہیں۔

ما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بے پناہ کمزوری ہوئی اور ابھی بھی کمزوری ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا تو کم درجے کا بخار رہا۔ کورونا سے بھی کمزوری ہوئی ہے کہ آدھا کلو میٹر واک بھی نہیں کر سکتا۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ کورونا سے قبل 10 سے 12 کلو میٹر تک واک کرتا تھا۔قرنطینہ سے پہلے آٹھ ماہ جیل میں گزارے اس لیے آئسولیشن کا احساس نہیں ہوا۔
قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا ، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا ،نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے ، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکومت کو آئینہ دکھانا ہے، کوئی لیڈر ملکی مسائل حل کرسکتا ہے تو وہ نواز شریف ہے، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔