عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے سنجیدگی سے سوچنا شروع کردیا

  • July 7, 2020, 12:20 pm
  • Political News
  • 233 Views

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں، یہ سسٹم گرتا ہوا نظر آرہا ہے، مائنس 160 کا مطلب ہے کہ صرف پی ٹی آئی کے نہیں بلکہ سارے مائنس ہوجائیں گے۔ انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ کوئی مائنس ون کہہ رہا ہے، کوئی مائنس تھری اب مائنس 160 کہا جا رہا ہے، مائنس 160 کا مطلب ہے کہ سارے مائنس ہوگئے۔
160مطلب یہ نہیں کہ پی ٹی آئی کے چلے جائیں گے اور باقی بیٹھے رہیں گے، نہیں ایسا نہیں ہوگا، یہ سسٹم جا رہا ہے، بس 342 مائنس کہنے کی دیر ہے۔بس یہ سب گئے، سارا سیٹ اپ گیا۔ انہوں نے کہا کہ سسٹم گرتا ہوا نظر آرہا ہے، عمران خان بڑی سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ اسمبلیاں تحلیل کردیں۔
اسی طرح عارف حمید بھٹی نے کہا کہ شیخ صاحب اس دفعہ مائنس فور ہوگا۔

وہ کب ہوتا ہے یہ مجھے نہیں پتا۔ شیخ رشید کی حکمت عملی اپنی جگہ ٹھیک ہوگی۔ کیونکہ جو مائنس کرواتا رہا ہے وہ خود مائنس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ بظاہر تو عمران خان کے ساتھ ہیں لیکن جب وہ ون آن ون ملتے ہیں تو عمرا ن خان کی ریکارڈنگ دوسرے لوگوں کو دیتے ہیں۔واضح رہے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا، عمرا ن خان کو گھر جانا ہوگا، نوازشریف ہی ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے ، ملکی مفاد کی خاطر سب کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں لیکن اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔ جس نے کبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔جو ملک کے لیے کام کرتے ہیں وہ عدالت میں آ رہے ہیں۔