معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار

  • July 6, 2020, 11:14 am
  • COVID-19
  • 145 Views

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور قوم سے دعاؤں کی اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا میں نے خودکوگھرمیں قرنطینہ کرلیاہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہر ہو چکی ہیں، قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔



اد رہے 3 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا ہلکا سا بخار محسوس کیا تو فوراً خود کو گھر میں الگ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر شہریار آفریدی، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، گورنر سندھ عمران اسماعیل، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے ملک بھرمیں کورونا کے وار جاری ہے مزید پچاس افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد وائرس سے چار ہزار سات سو باسٹھ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں تین ہزار تین سو چوالیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک لاکھ اکتیس ہزارچھ سوانچاس مریض کورونا کوشکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں۔