بلوچستان: 24 گھنٹے میں صرف351 کورونا ٹیسٹ

  • July 5, 2020, 12:09 pm
  • COVID-19
  • 286 Views

بلوچستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے صرف 351 ٹیسٹ کیے گئے، 3 اضلاع میں49 افراد میں مرض کی تشخیص ہوئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 357 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ ایک مریض جان کی بازی ہار گیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 49 افراد میں کورونا وائرس کی تشخص ہونے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 10766 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق آج 42 نئے کیسز کوئٹہ، 6 خضدار سے اور ایک کیس زیارت سے سامنے آیا۔

محکمہ صحت کے مطابق مقامی سطح پر وائرس سے متاثر ہونے والے 10618مریضوں میں سے 8162 کا تعلق کوئٹہ، 323 کا جعفرآباد، 216 کا خضدار 208 کا مستونگ 183 کا تعلق چاغی سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 357 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب مریضوں کی تعداد 5683 ہوگئی، جو شرح کے لحاظ سے 52 فیصد ہے۔

صوبے میں مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ 4955 مریض زیر علاج ہیں، 200 کی کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا سے ایک مزید مریض کے انتقال کے بعد صوبے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد123ہوگئی ہے۔