پنجاب حکومت کا 15 اگست سےاسکول کھولنے کا عندیہ

  • July 4, 2020, 8:19 pm
  • Education News
  • 195 Views

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ا 15 اگست سےاسکول کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو 15 اگست سے اسکول کھول دیں گے۔انہوں نےکہا کہ پہلے مرحلے میں ضروری کلاسز کی اجازت ہو گی۔جب کہ ایک کلاس میں 20 بچوں کو بیٹھنےکی اجازت ہو گی۔مراد راس نے مزید کہا کہ 15 جولائی سے اسکول کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 15جولائی تک کورونا وباء عروج پر ہونے کے امکان کو مد نظر رکھتے ہوئے سفارش کی تھی کہ تعلیمی اداروں کو اگست تک بند رکھا جائے‘ این سی او سی نے چاروں صوبوں بشمول آزاد وجموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں انڈسٹری سے منسلک کچھ دیگر شعبے کھولنے کے لئے صوبائی حکومت سے تجاویز اور آراء مانگی تھیں۔
7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی بین الصوبائی وزائے کانفرنس 2 جولائی کو طلب کی گئی تھی۔جس میں یونیورسٹیز اور تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا، تاہم یہ کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث موخر کردی گئی تھی۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہوگی جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز دی گئی تھی کہ تعلیمی اداروں کو کھولے جانے کے لیے خصوصی ایس او پیز تشکیل دئیے جائیں۔۔ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ملک بھر کے تعلیمی ادارے 13مارچ کی شام سے اب تک بند ہیں۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کورونا وبا کے دوران نجی تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرانے میں ناکامی اور لاکھوں طلبا کا مستقبل تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے استعفیٰ کا مطالبہ کیاتھا۔
کہا کہ حکومتی ناقص حکمت عملی کے باعث ملک بھر کے تقریباً بیس فیصد نجی تعلیمی ادارے بند ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ اساتذہ کو بے روزگاری کے عفریت کا سامنا ہے۔