امیتابھ بچن کو ہریڈلے ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا

  • October 28, 2013, 12:52 pm
  • Entertainment News
  • 259 Views


میں نے زندگی میں دولت ، شہرت ، اہلیہ بچے اور پوتی سب کچھ حاصل کیا ، لتا کی میوزک انڈسٹری کے لئے خدمات کو سراہتا ہوں ، میڈیا سے گفتگو
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ بگ بی امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں ہریڈلے ناتھ منگیشکر ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ وصولی کے بعد امیتابھ بچن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اکہ میں نے ممبئی سے اپنی زندگی میں سب کچھ حاصل کیا ہے جس میں میری کامیابی ، میری شہرت ، میری اہلیہ اور میرے بچے شامل حتی کے اب پوتی شامل ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ممبئی کا شہری ہونے پر فخر ہے اس موقع پر انہوں نے لیجنڈری گلوکارہ لتا جی کی میوزک انڈسٹری کے لیے خدمات کو بھی سراہا