پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ختم

  • July 1, 2020, 12:21 pm
  • Breaking News
  • 147 Views

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ختم ہوگیا ہے۔پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ ہفتے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے اضافے پر شدید ردعمل دیا تھا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ قرار دے دیا گیا تھا۔اس کے بعد گزشتہ روز کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔اور ممکن ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی ہو جائے۔پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ٹی کو ارسال کیے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ موگاز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے یکم جولائی 2020ء سے پیٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے ممکنہ اضافے کا مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں ریٹیل آؤٹ لیٹس پر مصنوعات کی فراہمی میں کمی کی جاسکتی ہے۔
تاہم پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان اس وقت ختم ہو گیا جب پٹرولیم لیوی میں 10 روپے تک فوری کمی کی تجویز مسترد کر دی گئی۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ 25 روپے 58 پیسے تک بڑھا دی تھیں۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر قیمت 100 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 21 روپے 31 پیسے فی لٹر، مٹی کا تیل 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 17 روپے 84 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔