جہانگیر ترین راز جانتا ہے اس لیے انہیں باہر جانے دیا گیا

  • July 1, 2020, 11:50 am
  • Political News
  • 107 Views

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین ان کے اتنے راز جانتا ہے اس لیے اسے باہر جانے دیا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی بات ہر مسلمان کو کرنی چاہیے۔عمران خان ہو یا کوئی اور میں کسی کے ایمان پر شک نہیں کر سکتا۔میں نے امریکی سرزمین پر امریکا کے بارے میں جو کہا وہ کہنے کی عمران خان کبھی جرات نہیں کر سکتے۔
عمران خان آج ہی نہیں 15 بیس سال پہلے بھی طالبان کی حمایت کرتے تھے مگر اب لبرل بن گئے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی انکوائری رپورٹ میں چینی مافیا کا سربراہ جہانگیر ترین کو قرار دیا۔جسے انہوں نے بھگا دیا۔جہانگیر ترین ان کے راز جانتا ہے اس لیے باہر جانے دیا۔
یہ جہانگیر ترین کی مخالفت کر کے دیکھیں وہ ان کے کپڑے اتار دے گا۔چینی انکوائری رپورٹ کے مطابق حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کا شائع ہونا قانون کے تحت لازم تھا۔نون لیگ نے 2017 میں تمام کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کے لئے قانون بنایا تھا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان پچھلے سات آٹھ سالوں سے ثبوتوں کی بات کر رہے ہیں پیش کیوں نہیں کرتے۔عمران خان باتوں کی بجائے قرضہ کمیشن کی رپورٹ پر پبلک کریں۔عمران خان کو سمجھ نہیں ہے لوگ جو بتاتے ہیں اس پر یقین کر لیتے ہیں۔
جو لوگ عمران خان کو یہ باتیں بتاتے ہیں جس دن اقتدار گیا وہ ان کا ٹیلی فون نہیں اٹھایا گے۔عمران خان لوگوں کو پہچانیں اور منتخب لوگوں کو آگے لائیں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے پر ہماری قرارداد پر تمام حکومتی اتحادیوں اور پی ٹی آئی کے کارکن بھی دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما نور عالم خان نے اپنی حکومت کے خلاف قرار داد پر دستخط کیے تھے۔