فواد چوہدری نے متنازعہ انٹرویو وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر دیا

  • July 1, 2020, 11:49 am
  • Political News
  • 111 Views

فواد چوہدری نے متنازعہ انٹرویو وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری کو ایسا انٹرویو دینے کی اجازت دی گئی تھی، انہوں نے خود سے کچھ بھی نہیں کیا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کا نام لیا وہ انہوں نے خود نہیں لیا ، انہیں وزیر اعظم کی اجازت ملی تھی۔

تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انٹرویو کے بعد فواد چوہدری کے سرزنش کی تھی، لیکن وہ ان کا انداز ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل منظرعام پر آنے والے انٹرویو میں فواد چوہدری نے انکشاف کیا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے جہانگیرترین نے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔
تا ہم ان کے بیانات کے بعد اب پاکستان تحریک انصاف میں ہلچل مچ گئی تھی جس کے بعد مختلف قسم کے بیانات بھی سامنے آتے رہے۔ لیکن اب تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری کو ایسا انٹرویو دینے کی اجازت دی گئی تھی، انہوں نے خود سے کچھ بھی نہیں کیا۔