اپنے بیٹے کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتی ، شیلپا شیٹھی

  • October 28, 2013, 12:52 pm
  • Entertainment News
  • 201 Views


مزید ایک یا ڈیڑھ سال تک اداکاری کو وقت نہیں دے سکوں گی ، یہ وقت میرے بچے کیلئے بہت اہم ہے ، میڈیا سے گفتگو
ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ اپنے بیٹے کے بغیر ایک پل بھی نہیں رہ سکتی یہی وجہ ہے کہ اداکاری کو فی الحال زیادہ وقت نہیں دے پاؤں گی ۔ بھارتی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے شیلپا نے کہا کہ میں مزید ایک یا ڈیڑھ سال تک اداکاری کو وقت نہیں دے پاؤں گی کیونکہ یہ وقت میرے بیٹے کے لیے انتہائی اہم ہے انہوں نے کہا کہ بیٹے کے ساتھ مصروفیت کے باعث میں اداکاری کو بالکل مس نہیں کر رہی انہوں نے کہا کہ بیٹے کے بغیر ایک پل رہنا بھی ان کے لئے مشکل ہے ہر دن وہ ایک نئی چیز سیکھتا ہے اور یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے