کورونا کے مریض کی موت سے قبل آنکھیں کھول دینے والی فیس بک پوسٹ

  • June 30, 2020, 12:39 pm
  • COVID-19
  • 140 Views

کورونا کورونا کے مریض کی موت سے قبل آنکھیں کھول دینے والی فیس بک پوسٹ منظر عام پر آ گئی ہے جس میں اس نے اپنا تجزبہ بتاتے ہوئے لوگوں کو احتیاط کرنے کو مشورہ دیا ہے۔ 51 سالہ امریکی شخص ٹومی میکائس نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد فیس بک پر ایک پوسٹ ڈالی تھی جس میں اس نے بتایا تھا کہ چند روز قبل میں ایک پارٹی میں گیا جہاں مجھ میں کورونا وائرس منتقل ہو گیا، میں نے اپنی والدہ اور بہنوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے اور اب ان کی طبیعت بھی خراب ہے۔
اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی شہری نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ جو غلطی میں نے کی ہے، وہ آپ نہ کریں اور باہر جاتے ہوئے ماسک کا استعمال ہر صورت کریں۔
فیس بک پوسٹ میں امریکی شخص نے ان تمام لوگوں کو شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے اس کے لئے دعا کی اور بیماری کے دنوں میں اس کے لئے کھانا لاتے رہے۔
تا ہم ٹومی میکائس کورونا سے زیادہ دیر لڑ نہ سکا اور اس مہلک وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے بعد ہر گرزتے دن کے ساتھ اس کی تباہی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ2 لاکھ44ہزارتک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ4 ہزار410ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 85ہزار 953 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 877 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 55 لاکھ53 ہزار495 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 437افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 37 ہزار 77ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے امریکا میں 14 لاکھ 15ہزار 184 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 825 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 93 ہزار 456کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔