معروف تاجر عقیل کریم ڈھیڈی کا دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

  • June 30, 2020, 12:36 pm
  • National News
  • 126 Views

معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے شہداء کو 25 لاکھ فی کس دیں گے۔جبکہ حملے کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے میرے خیال سے انہیں انعام ضرور ملنا چاہیے۔
انہیں 18ہ ہزار کے بجائے تیس ہزار روپے تنخواہ دینی چاہیے۔اگر ہم اپنے ان بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے تو یہ دہشت گردی کا اچھے سے مقابلہ کریں گے۔ معروف تاجر اور اسٹاک بروکر عقیل کریم ڈھیڈی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حملہ کرنے والے دہشت گرد ایرانی بلوچ تھے ،اسٹاک ایکسچینج کو 5 سال سے تھریڈز تھیں، سیکیورٹی عملے نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ بھاری اسلحہ کیساتھ 4دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، اسٹاک ایکسچینج میں کام معمول کے مطابق جاری رہا، حملے کے دوران اور بعد بھی مارکیٹ معمول پر ہے۔واضح رہے کہ پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں داخلی دروازے پر ڈیوٹی پر موجود کراچی پولیس کا سب انسپکٹر شاہد دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ حملہ آور دہشت گردوں کیخلاف پولیس کی بروقت کاروائی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں موجود تمام عملہ اور عمارت بڑی تباہی سے محفوظ رہی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ حملہ آور دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم حملے میں چار سیکورٹی گارڈ اور ایک شہری بھی شہید ہوا ہے۔ جوابی کاروائی میں تمام دہشت گردو بھی مارے گئے۔ پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے پاس موجود جدید اسلحہ ہینڈ گرینڈ، بارود اور دیگر اشیاء کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔