ملزمان کے پاس طویل دورانیے تک لڑنے کا سامان تھا، سی ٹی ڈی

  • June 29, 2020, 4:47 pm
  • Business News
  • 110 Views

ملزمان کے پاس طویل دورانیے تک لڑنے کا سامان تھا۔ آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے پر بات کرتے ہوئے انچارج انسداد دہشتگردی ونگ راجا عمر خطاب خیال کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا حملہ خودکش طرز کا تھا جس میں ملزمان نے زندہ واپسی مشن میں شامل نہیں رکھی تھی۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد کیے گئے سامان میں بھاری تعداد میں دستی بموں اور جدید ہتھیاروں کے علاوہ پانی کی بوتلیں بھنے ہوئے چنے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی گاڑی سے برآمد ہونے والے سامان سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے عمارت میں گھسنے کے فوراََ بعد قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے لمبے عرصے تک لڑنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔
اس کے علاوہ انچارج انسداد دہشتگردی ونگ کے مطابق ایک دہشتگرد کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی جو بلوچستان کا رہائشی ہے اور گاڑی بی اے بی 6299 بھی اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والی کار پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔

خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تا ہم اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کے فوری طور پر نشانہ بناتے ہوئے مار دیا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں کر لیا ہے۔ تا ہم پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی آپریشن جاری ہے، مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کہاں سے آئے تھے اور ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، تا ہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
تا ہم اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے، لیک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے