بچی اغوا کیس:بلوچستان ہائی کورٹ نے سرفرازبگٹی کی ضمانت منسوخ کردی

  • June 23, 2020, 4:39 pm
  • Breaking News
  • 124 Views

بلوچستان ہائی کورٹ نے بچی کے اغوا میں معاونت کے مقدمے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے. بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے منگل کو سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا‘جسٹس عبداللہ بلوچ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق کی درخواست پر گذشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا.
اس سے قبل سیشن کورٹ نے کیس میں سینیٹر سرفراز بگٹی کی گرفتاری کا حکم دیا تھا سرفراز بگٹی نے بچی کےاغوا میں معاونت کے کیس میں ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کررکھی تھی سینیٹر سرفراز بگٹی پر کوئٹہ سے ایک بچی ماریہ کے اغواءمیں معاونت کا الزام ہے اور فیصلے کے وقت درخواست گزار سرفراز بگٹی اور کیس میں مدعی دونوں میں سے کوئی بھی عدالت میں موجود نہیں تھا.
گزشتہ 6 ماہ سے یہ مقدمہ کوئٹہ کی سیشن کورٹ اور پھر بلوچستان ہائی کورٹ میں زیر سماعت رہا جس کے بعد آج فیصلہ سنا دیا گیا حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی پر 10سالہ بچی کو زبردستی ساتھ لے جا کر حبس بے جا میں رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا. بچی کے اہلخانہ نے سرفراز بگٹی کے خلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں حکمران جماعت کے سینیٹر پر ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والی 10سالہ بچی ماریہ علی کو زبردستی ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا.
مقدمے کے اندراج کے فوری بعد سرفراز بگٹی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر آغا نے سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد سرفراز بگٹی نے ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے عبوری ضمانت حاصل کر لی تھی.