امریکی اخبار کی مسلمان مخالف اشتہار چھاپنے پر معافی

  • June 23, 2020, 1:31 am
  • World News
  • 127 Views

امریکا کی ریاست ٹینیسی کے ایک اخبار نے مسلمانوں کے خلاف اشتہار چھاپنے پر معافی مانگ لی، اتوار کو چھپنے والے اشتہار میں کہا گیا تھا کہ اسلام نیش ول کو ایٹم بم سے نشانہ بنائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پورے صفحے اور آٹھ پیراگراف پر مشتمل یہ اشتہار مڈل ٹینیسی نام کے اخبار میں شائع ہوا جس میں صدر ٹرمپ، پوپ فرانسس کی تصویریں، جلتا ہوا امریکی پرچم بنا ہوا تھا۔اشتہار میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام نیش ول کو ایٹم بم سے اڑا دے گا۔اخبار کے ایڈیٹر اور نائب صدر نے اشتہار کو خوف ناک اور ناقابل دفاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتہار غلط ہے اور اسے چھپنا ہی نہیں چاہیے تھا۔