محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

  • June 22, 2020, 1:11 pm
  • Weather News
  • 132 Views

محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی تاہم اس ہفتے شدید گرمی کے وار سہنا پڑیں گے۔

رواں ہفتے شدید گرمی تاہم رواں ماہ کے اختتام پر مون سون بارشوں کی نوید آ گئی، گزشتہ روز دن بھر چلچلاتی دھوپ اور تمازت کے بعد شام کو تیز ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

باغوں کے شہر لاہور میں کہیں بارش اور کہیں رم جھم ہوئی، رواں ہفتے کے آخرمیں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، ہری پور، ایبٹ آباد، مظفرآباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں اور تھرپارکر میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق اس ہفتے بھی شدید گرمی کے وار سہنا پڑیں گے، ملک کے تمام میدانی علاقوں میں رواں ہفتے شدید گرمی پڑے گی۔ اس دوران بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔