صوبے کی آمدن 12 سے 25 ارب روپےتک پہنچا دی، جام کمال خان

  • June 21, 2020, 2:22 am
  • Business News
  • 124 Views

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبے کی آمدن 12 ارب سے 25 ارب تک پہنچا دی، جام کمال خان

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ آج اسمبلی میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں اپوزیشن کے حلقوں کو نظرانداز نہیں کیاگیا،اپوزیشن کے حلقوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیےگئے ہیں۔

جام کمال خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں بہترین بجٹ پیش کیا ہے،بجٹ خسارے کو سوئی گیس اور دیگر اداروں سے پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبےکی آمدن پہلے 12ارب تھی رواں سال25 ارب تک پہنچا دی،امید ہے آئندہ سال صوبے کی آمدن میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں 2 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر بھی بجٹ کا حصہ ہیں۔


واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 2020-21 کے لیے تقریباََ 430 ارب کا بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا۔وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے بجٹ پیش کیا۔