موٹر سائیکل سوار شہری کی گلی میں خاتون کے ساتھ فحش حرکات

  • June 21, 2020, 1:27 am
  • National News
  • 110 Views

لاہور انجان عورت کے ساتھ راہ چلتے فحش حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع دل کوشہ کالونی میں پیش آئے واقعے میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار شخص ویران گلی میں اکیلے جاتی خاتون کو نامناسب انداز سے چھوتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
خاتون اپنے ساتھ ہونے والی فحش حرکت پر پریشان دکھائی دیتی ہیں۔ملزم کی جانب سے انجان عورت کے ساتھ اس شرمناک حرکت پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا اور ملزم کو پکڑنے اور سخت سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا۔بعد ازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ڈولفن سکواڈ لاہور نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف 19 جون کو مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
پولیس ایسے جرائم کے خلاف ایکشن لینے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



ایس پی عائشہ بٹ نے ملزم کی گرفتاری کی تصویر بھی شیئرکی۔



۔ اس سے قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے پاس پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے خاتون کی شکایت پر سرعام ''فحش حرکات'' کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔
پولیس نے بتایا تھا کہ مشتبہ شخص کی شناخت طیب احمد کے نام سے ہوئی اور وہ رائیونڈ میں ویسٹ ووڈ کالونی کا رہائشی ہے۔علاوہ ازیں ایک ایسا ہی واقعہ ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں بھی پیش آیا تھا۔لاہور میں لڑکیوں کو سر عام ہراساں کرنے اور فحش حرکتیں کرنے کا ایک اور واقعہ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب بھی پیش آیا تھا۔