کراچی میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق ، 6 زخمی

  • June 19, 2020, 1:29 pm
  • Breaking News
  • 132 Views

کراچی : لیاقت آباد میں احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کوفوری گرفتار کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے احساس پروگرام کے دفتر پر دستی بم حملہ کیا گیا، دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دستی بم حملہ کے حوالے سے کہا کہ احساس دفترکےقریب حملےمیں ملوث عناصرکو معاف نہیں کیا جائےگا اور دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پولیس فوری ایکشن میں نظر آنی چاہیے، نہ جانےکس کواحساس پروگرام سےتکلیف ہے۔



اس سے قبل صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی تھی، واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔