گھوٹکی میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق

  • June 19, 2020, 1:27 pm
  • Breaking News
  • 141 Views

گھوٹکی: ریلوے اسٹیشن پر رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کردیا۔

ڈی ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رینجرز کی گاڑی گھوٹا مارکیٹ کے علاقے میں کھڑی تھی، گاڑی میں اچانک دھماکا ہونے سے ایک راہگیر اور رینجرز اہلکار موقعے پر دم توڑ گئے۔