اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  • June 19, 2020, 1:26 pm
  • Weather News
  • 129 Views

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق (آج) جمعہ کو صوبہ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اورخیبرپختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم چکوال 02 اور بگروٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو50، موہنجوداڑو 49 اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔