لاہور، 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

  • June 19, 2020, 1:25 pm
  • National News
  • 106 Views

لاہور کے علاقے میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ کشور نامی نوکوانی کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ اس موقع پر کشور کے بھائی فریاد نے پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا ہے کہ کیشور کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے مالک اور اس کی بیوی مارتے تھے جبکہ اس کے سر کے ایک حصے سے بال بھی کاٹ دیئے گئے ہیں جبکہ اس کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔
بات کرتے ہوئے فریاد کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کشور کا مالک ایک طاقتور انسان ہے جس کی وجہ سے وہ پولیس کو بھی رشوت دے کر اپنی طرف کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور پولیس اس کے خلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لے رہی۔
تاہم اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے لیکن اس پر ایکشن لیا جائے گا یا نہیں، اس بات کا فیصلہ ابھی نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں یہ اس نوعیت کا پہلا واقع نہیں ہے جس میں نوکوانیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسے واقعات سامنے آتے رہے ہیں جہاں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر ایک دن میں تقریباََ 8 بچوں کو جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جاتاہے اور ان میں اکثریت مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہوتی ہے۔
تاہم پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کو ہر لحاظ سے آزادی دی گئی ہے، لیکن کچھ لوگ انفرادی طور پر ان لوگوں پر تشدد اور زیادتی کر کے پورے معاشرے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ایسا ہی واقع کشور کے ساتھ پیش آیا ہے جسے اس کے مالک اور بیوی نے چھوٹی چھوٹی غلطیوں کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔