کسٹمز کوئٹہ نے 3 کروڑ روپے مالیت کی حشیش کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

  • June 18, 2020, 12:42 pm
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ: پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کلکٹریٹ کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 کروڑ روپے مالیت کی حشیش کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کلکٹریٹ کوئٹہ نے انسداد اسمگلنگ کے تحت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں کو اسمگل ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی حشیش بھیجوانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کلکٹر انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ عرفان جاوید نے ایکسپریس کو بتایا کہ حکام نے کسٹمز چیک پوسٹ بلیلی میں ایک مشکوک ٹرک کو روک کر جب اس کی تلاشی لی تو ٹرک کے خفیہ خانوں میں مختلف بیگوں میں چھپائی گئی 180 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی حشیش برآمد ہوئی جس کی قیمت مارکیٹ میں 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ حشیش ملک کے مختلف شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم کلیکٹر نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور برآمد شدہ حشیش کو ضبط کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔