سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچ سگی بہنیں

  • June 18, 2020, 11:33 am
  • Entertainment News
  • 259 Views

سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچ سگی بہنیں۔ خیبر پختونخوا میں ضلع ہری پور کے رہائشی ملک رفیق اعوان کی پانچویں بیٹی ضحیٰ بھی سول سروس کا حصہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پانچ سگی بہنوں نے پاکستان کی اعلیٰ حکومتی سروس کا امتحان پاس کر کے مثال قائم کر دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 2019ء میں منعقدہ سی ایس ایس کے امتحانات کا حتمی نتیجہ سامنے آیا تو کامیاب قرار پانے والے خوش نصیب امیدواروں میں سے ایک ضحیٰ ملک شیر بھی تھیں۔ ضحیٰ ملک شیر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور سے ہے جو کہ اپنی فیملی میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی پانچویں لڑکی ہیں۔ اس سے قبل ضحیٰ ملک کی چار بہنیں مختلف اوقات میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے اعلیٰ ملکی عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خاندان میں سب سے بڑی بہن کا نام لیلیٰ ملک شیر ہے جس نے 2008ء میں سی ایس ایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ لیلیٰ ملک کی کامیابی کے بعد ہر دو سے تین سال کے وقفے کے بعد ان کی چھوٹی بہنیں ایک ایک کر کے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہوتی چلی گئیں۔