نو لاکھ صارفین کے قرضے ری شیڈول کردیے گئے

  • June 16, 2020, 4:34 pm
  • Business News
  • 151 Views

کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ قرض دہندگان نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے 17 ارب قرض لے رکھا ہے، 9 لاکھ صارفین کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کے 9 لاکھ صارفین کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کو قرض دہندگان کی سہولت کے لیے کہا تھا، 31 مئی تک 9 لاکھ 32 ہزار 862 افراد اور مائیکرو انٹر پرائزز نے ریلیف حاصل کیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق قرض دہندگان نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں سے 17 ارب قرض لے رکھا ہے، قرض دہندگان کو 13.1 ارب روپے کی اصل ادائیگی مؤخر کر کے سہولت ملی۔

ایس ای سی پی کا مزید کہنا ہے کہ 4 این بی ایم ایف سیز کے ذریعے 3.9 ارب کے قرضوں کی ری شیڈولنگ کی گئی، 1 لاکھ 35 ہزار 968 قرض دہندگان سہولت سے مستفید ہوئے۔