فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے لئے رکنے والے ڈاکو درد دل رکھنے والا انسان نکلا

  • June 16, 2020, 12:52 pm
  • Entertainment News
  • 558 Views

وڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کے لئے رکنے والے ڈاکو درد دل رکھنے والا انسان نکلا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ دو ڈاکو ایک موٹرسائیکل پر ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے کو لوٹنے کی غرض سے آئے تھے۔ لیکن جب فوڈ ڈیلیوری بوائے نے ان سے اپنی کہانی کا ذکر کیا تو اس پر ڈاکوؤں کے دل میں بھی رحم آ گیا جس نے بعد ڈاکو نے بھی کہانی سننے کجے بعد نوجوان رائیڈر کو گلے لگایا اور نوجوان رائیڈر بھی رو پڑا۔
ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عموماََ ایسے معاملات میں ڈاکوؤں کو ظالم کہا جاتا ہے لیکن اس واقعے میں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکوؤں کی نرم دلی کی تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے نوجوان رائیڈر کی مشکلات سن کر اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اسے گلے لگا کر حوصلہ دے کر چلے گئے۔



منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ پہلے ڈاکوؤں نے رائیڈر سے اس کا سامان چھیننے کی کوشش کی تھی لیکن اسی دوران رائیڈر نے اپنی داستان بیان کر دی تھی جس پر ڈاکوؤں نے اس سے مزید کچھ چھیننے کی کوشش نہیں کی بلکہ جو کچھ اس سے لیا تھا وہ بھی واپس کر دیا اور رائیڈر کو گلے لگا کر چلے گئے۔
ڈاکوؤں کے جانے کے بعد ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ نوجوان رائیڈر کی آنکھوں میں بھی آنسو آگئے تھے جس کے بعد وہ انہیں صاف کرتا ہوا اپنے کام پر واپس لوٹ گیا۔ خیال رہے کہ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے جس کے بعد اس کی وجہ سے لوگوں کو مالی مشکلات کا بہت سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے مشکل میں بہت سے لوگ چھوٹے موٹے کام کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کے بعد اگر ان کے ساتھ کوئی ڈکیتی کی واردات ہو جائے تو وہ لوگ برداشت نہیں کر پا رہے۔ لیکن اس واقعے میں یہ نوجوان رائیڈر ڈاکوؤں کی لپیٹ میں آنے سےبچ گیا ہے جس کے بعد ڈاکوؤں کے اس عمل کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔