صوبے جتنے ٹیسٹ کرنا چاہیں، سامان کی کمی نہیں: چیئرمین NDMA

  • June 16, 2020, 11:11 am
  • COVID-19
  • 107 Views

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ صوبے کورونا وائرس کے جتنے ٹیسٹ کرنے چاہتے ہیں کریں، سامان کی کمی نہیں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چین سے امدادی سامان لےکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں، چین کے پاکستان کے ساتھ تعاون اور اقدامات کو سراہتے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ چین سے آنے والے اس طیارے میں ڈیڑھ لاکھ این 95 ماسک اور 15 لاکھ طبی ماسک موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کو 250 وینٹی لیٹر دے چکے ہیں، ہمارے پاس اس وقت مزید 600 وینٹی لیٹر موجود ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے وینٹی لیٹر سے زیادہ آکسیجن کی ضرورت ہے، پشاور اور کراچی جا کر صورتِ حال کا جائزہ لیں گے۔