مریم نواز نے انسٹاگرام پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنالیا

  • June 16, 2020, 11:09 am
  • Entertainment News
  • 156 Views

لاہور : پاکستان کی نامور خاتون سیاستدان مریم نواز نے انسٹاگرام کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کی مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام بھی جوائن کرلیا، اب مریم نواز ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام پر بھی اپنے نظریات کا اظہار کرسکیں گی۔

View this post on Instagram

Love & prayers ......

A post shared by Maryam Nawaz Sharif (@maryamnawazofficial) on



یاد رہے کہ مریم نواز کے ٹوئٹر پر فالوروز کی تعداد 55 لاکھ ہے، وہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے وقتاً فوقتاً اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرکے اور موجودہ سیاست پر اپنے خیالات اور مخالفین پر تنقید کرکے اپنے چاہنے والوں کو اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اپنے چاہنے والوں کے لیے ایک پیغام بھی شیئر کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ لوگ محفوظ ہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہوں گے، اس سے پہلے میرے سوشل میڈیا اکاونٹ میری ٹیم چلاتی تھی لیکن یہ اکاونٹ میں خود چلاوں گی۔

مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ میں اس اکاونٹ کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال نہیں کروں گی اور یہاں زیادہ سے زیادہ اپنی اور اہل خانہ کی مصروفیات سے متعلق چیزیں شیئر کروں گی۔

واضح رہے کہ صرف چند گھنٹوں میں مریم نواز کے انسٹاگرام پر 1 لاکھ 31 ہزار فالوورز ہوگئے ہیں جبکہ انہوں نے ابھی تک کسی بھی شخصیت کو فالو نہیں کیا ہوا ہے۔