بھارتی ہائی کمیشن کے گرفتار اہلکاروں سے جعلی کرنسی برآمد

  • June 16, 2020, 11:04 am
  • Breaking News
  • 129 Views

بھارتی ہائی کمیشن کے گرفتار اہلکاروں سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی ہے، بھارتی اہلکاروں سلوا دیس پال اور داوامو براہمو سے 10 ہزار روپے پاکستانی جعلی کرنسی ملی، حادثہ گاڑی ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبا پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے گرفتار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بھارتی اہلکاروں سلوا دیس پال اور داوامو براہمو سے جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں سے 10 ہزار روپے پاکستانی جعلی کرنسی ملی۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ حادثہ گاڑی ڈرائیور کی غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری سے پیش آیا۔ واضح رہے آج اسلام آباد پولیس نے بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکارو ں کو گرفتار کیا تھا، دونوں اہلکاروں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تھی۔
بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکار آج صبح تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے۔

ایک شخص فٹ پاتھ پر پیدل جارہا تھا، گاڑی میں سوار اہلکاروں نے اس شخص کو کچلنے کی کوشش کی، گاڑی کافی تیز رفتار بھی تھی، اور کافی غیرمحتاط طریقے سے بھی ڈرائیونگ کی گئی، جس کی وجہ سے گاڑی کی ٹکر سے پیدل چلنے والا شخص شدیدزخمی ہوگیا،دونوں اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن وہاں پر موجود شہریوں نے دونوں اہلکاروں کو پکڑ لیا۔
جب دونوں اہلکارو ں کو گاڑی سے باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا ہے کہ یہ دونوں انڈین ہائی کمیشن کے اہلکار ہیں۔جس پر مقامی شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے وہاں پہنچ کر دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی اہلکاروں کی گاڑی کی تیزی رفتاری کے باعث حادثے کا واقعہ اسلام آباد کی ایمبیسی روڈ پر پیش آیا۔یہ کافی پوش علاقہ ہے، دونوں اہلکاربلیک رنگ کی بی ایم ڈبلیو گاڑی میں سوار تھے۔