اوپن مارکیٹ میں ڈالر165روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

  • June 16, 2020, 11:03 am
  • Business News
  • 103 Views

مقامی کرنسی مارکیٹوں میںپیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر165روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔ دیگر کرنسیوں میں یورو اوریوے ای درہم کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی اپونڈ کی قدر میں 50پیسے کی کمی اور سعودی ریال کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید70پیسے کے اضافے سی164.10روپے سے بڑھ کر164.80روپے اور قیمت فروخت50پیسے کے اضافے سی164.40روپے سے بڑھ کر164.90روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سی164روپے سے بڑھ کر164.40روپے اور قیمت فروخت164.50روپے سے بڑھ کر 165روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوںمیں یورو کی قیمت خرید182روپے اور قیمت فروخت 184روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید202.50روپے سے گھٹ کر202روپے اور قیمت فروخت204.50روپے سے گھٹ کر 204روپے ہوگئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.95روپے سے بڑھ کر43روپے اور قیمت فروخت43.45روپے سے بڑھ کر 43.50روپے ہوگئی جب کہ یوے ای درہم کی قیمت خرید 44روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے برقرار رہی ۔