حکومت کا بڑا اقدام، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے غور شروع کر دیا

  • June 16, 2020, 10:57 am
  • Education News
  • 425 Views

حکومت کا بڑا اقدام، تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے غور شروع کر دیا، تعلیمی ادارے ماڈل ایس او پیز پر عملدر آمد کروا کر کھولنے کا تجربہ اسلام آباد میں کیا جائے گا، تجربہ کامیاب ہونے کے بعد صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے جہاں دیگر لاک ڈاون پابندیاں نرم کی ہیں، وہیں اب تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بھی غور شروع کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفت محمود کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کے معاملے پر غور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت اجلاس میں ماڈل ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ زیر غور آیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم تجرباتی طور پر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کر رہی ہے۔

تجربے کے تحت ماڈل ایس او پیز پر عملدرآمد کروا کر اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماڈل ایس او پیز کے کامیاب ہونے کی صورت میں اس حوالے سے صوبوں کو بھی تجاویز بھجوائی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ ماڈل ایس او پیز کے نفاذ سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے ماہ 15 جولائی کو شیڈول اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند ہیں۔
تمام صوبائی حکومتیں عندیہ دے چکیں کہ تعلیمی ادارے جلد کھولنے کی اجازت دیے جانے کا امکان نہیں۔ تاہم نجی تعلیمی اداروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں اب تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دے۔ ان کیلئے مزید مالی نقصانات برداشت کرنا ممکن نہیں رہا۔