باپ کی موت کے دس ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا

  • June 16, 2020, 10:38 am
  • World News
  • 188 Views

باپ کی موت کے دس ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ مرحوم کی بیٹی ایلیسا مینڈوزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا، پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ مجھے اپنے مرحوم والد کی طرف سے شیڈول ای میل موصول ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق باپ کی موت کے دس ماہ بعد ملنے والے پیغام نے بیٹی اور اس کی ماں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا، ایک شیڈول پیغام میں باپ نے اپنی شادی کی سالگرہ پر بیٹی کو اہم ہدایات دی تھیں۔
فلپائن سے تعلق رکھنے والی لڑکی ایلیسا مینڈوزا کو اپنے والد کی طرف سے ایک شیڈول ای میل موصول ہوا جو سال 2019ء میں گردوں کے دائمی بیماری میں مبتلا ہو کر دس ماہ قبل انتقال کرگئے تھے۔
اس حوالے سے ایلیسا مینڈوزا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا، اس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے اپنے مرحوم والد کی طرف سے شیڈول ای میل موصول ہوا ہے۔



اس نے کہا کہ پہلے تو میں اسے کھولنے سے خوفزدہ ہوگئی تھی کیونکہ جو شخص 10 ماہ پہلے انتقال کر جائے اس کی جانب سے کسی پیغام کا موصول ہونا ہی اچھنبے کی بات ہے لیکن آخر کار دو دن بعد میں نے ہمت کرکے ای میل کھول لی جو میرے والدین کی25ویں شادی کی سالگرہ کی تیاری کے سلسلے میں تھی۔ای میل میں لکھا تھا کہ بیٹی ایلیسا اس ای میل میں میری ہدایات پر مکمل اور احتیاط سے عمل کرنا، جب تم یہ پیغام دیکھو گی تو شاید میں تمہارے درمیان موجود نہ ہوں۔