افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا

  • October 27, 2013, 3:59 pm
  • Breaking News
  • 101 Views

کوئٹہ ( آن لائن )فرنٹیئر کور کے عملے نے بلیلی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ 21افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے دوران چیکنگ بلیلی چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر بغیر کسی قانونی دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہونے والے 21افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی