"کیا آپ کو پتا ہے سرخ ربن میں لپٹی چمکتی ہوئی کتاب جو وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جا رہی ہے اس میں کیا لکھا ہے؟ " سینیئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

  • June 12, 2020, 4:20 pm
  • National News
  • 150 Views

گزشتہ روز اقتصادی سروے رپورٹ عوام الناس کے سامنے پیش کرنے سے قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے سروے کی کاپی عمران خان کو پیش کی۔

سروے رپورٹ وزیر اعظم کو سرخ ربن میں باقاعدہ تحفے کی طرح پیک کرکے پیش کی گئی تھی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سینیر صحافی وسیم عباسی نے کہا کہ "کیا آپ کو پتا ہے سرخ ربن میں لپٹی چمکتی ہوئی کتاب جو وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جا رہی ہے اس میں کیا لکھا ہے؟ اس میں اعدادوشمار کے تحت بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور شرح نمو منفی چار رہی ہے۔ اب گھبرائیں یا ناں گھبرائیں آپ کی مرضی ہے"۔



خیال رہے کل یہ رپورٹ ڈکٹر حفیظ شیخ نے عوام کے سامنے بھی پیش کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ مالی سال 20-2019 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کا تخمینہ منفی 0.4 فیصد ہے، اس میں زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 2.67 فیصد ہے جس میں صنعت خاص طور پر متاثر ہوئی اور اس میں ترقی کی شرح منفی 2.64 ہے۔

خدمات کا شعبہ جس میں کاروباری طبقہ ہے جسے ہم ہول سیل اور ریٹیل ٹریڈ کہتے ہیں اس میں منفی 3.4 فیصد شرح نمو ہے۔

اسلام آباد میں اقتصادی سروے 20-2019 پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو بحران ورثے میں ملا، ہمارے اخراجات آمدن سے کافی زیادہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ برآمدات کی شرح صفر رہی جبکہ گزشتہ حکومت کے آخری 2 سالوں میں غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 اور 17 ارب ڈالر سے گر کر 9 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے تھے۔