نامعلوم شخص کی کھمبے پر لٹکی ہوئی لاش برآمد

  • October 27, 2013, 3:59 pm
  • Breaking News
  • 191 Views

کوئٹہ ( آن لائن )دالبندین پولیس ایک نامعلوم شخص کی کھمبے پر لٹکی ہوئی لاش برآمد کرلی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دالبندین پولیس کو اطلاع ملی کہ ڈگری کالج کے قریب بجلی کے کھمبے پر ایک نامعلوم شخص کی لاش لٹکی ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا جس کی شناخت رضا محمد سکنہ فیصل کالونی دالبندین کے نام سے کی گئی جسے نامعلوم افراد نے گلے میں پھندا ڈال کر بجلی کے کھمبے کے ساتھ لٹکا دیا تھا لاش دوروز پرانی بتائی جاتی ہے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی دالبندین پولیس کررہی ہے