طیارہ حادثہ: ایک اور میت کی شناخت، اب تک 96 میتوں کو شناخت کیا جاچکا

  • June 12, 2020, 3:07 pm
  • National News
  • 151 Views

ریسکیو حکام کے مطابق میت کی شناخت 25 سالہ ملک ذیشان کےنام سے ہوئی جس کا تعلق اٹک سے تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ایدھی سرد خانے سےمیت ورثا کے حوالے کردی گئی ہے جس کےبعد ایدھی سرد خانے سے تمام میتیں لواحقین کے حوالے کی جاچکی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 96 میتیوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالےکیا گیا اور چھیپا سرد خانے میں ایک میت اب بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گزشتہ ماہ پی آئی اے کا طیارہ گرکر تباہ ہوا جس کے نتیجےمیں 97 افراد جاں بحق ہوئے اور 2 معجزانہ طور پر بچ گئے۔