ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتاری کے احکامات جاری

  • June 12, 2020, 12:26 pm
  • COVID-19
  • 156 Views

ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور گرفتاری ہو سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں ڈپٹی کمشنر نے ماسک کے لازمی استعمال اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے احکامات جاری کر دیا ہیں۔کراچی کے ضلع ملیر سمیت صوبے میں گھوٹکی سمیت کئی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اختیارات کے تحت پابندیوں کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
نوٹیفیکیشن میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ فزیکل فاصلہ میں برقرار رکھنا بھی لازمی ہوگا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا اور گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ گزشتہ 5 دنوں میں پورے ملک میں ایس او پیز کی84 ہزار 294 خلاف ورزیاں کی گئیں۔
جمعرات کو این سی او سی کو بتایا گیا کہ گزشتہ 5 دنوں میں پورے ملک میں ایس او پیز کی84 ہزار 294 خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں جس میں زیادہ تر 22 ہزار 405 مارکیٹس، دوکانیں97 صنعتی علاقے اور 91 ہزار 197 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی خلاف ورزیاں دیکھی گئیں جنہیں اس نتیجے میں جرمانے اور عارضی طور پر بند کیا گیا۔

این سی او سی کے فورم کو بتایا گیا کہ ملک کے طول و عرض میں ٹی ٹی کیو طریقہ کار کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جس میں پنجاب کے اندر 884 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا جہاں پر 1 لاکھ 60 ہزار آبادی پر اس کا اثر ہوا۔ خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 500 کی آبادی پر 349 جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا اسی طرح سے اسلام آباد میں 10 ہزار آبادی پر 9 مختلف جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔آزاد کشمیر میں 2 ہزار 4 سو آبادی پر9 مختلف جگہوں پر لاک ڈاؤن کیا گیا۔واضح رہے کہ ق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تاریخ کے سب سے زیادہ 26573ٹیسٹ ایک دن میں کیے گئے ہیں ۔