پنجاب میں کرونا کے مزید 2003 نئے کیسز سامنے آگئے

  • June 11, 2020, 5:05 pm
  • COVID-19
  • 121 Views

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، صوبے میں مہلک وائرس کے مزید 2003 نئے کیس سامنے آ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں نئے کیسز آنے کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 45463 ہوگئی، وبا سے آج 34 مزید اموات ہوئیں جس کے بعد کل تعداد 841 ہو چکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک 3لاکھ17ہزار893ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جن کی رپورٹس مرتب کی جارہی ہیں۔ کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 9005 ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 185 ہیلتھ ورکرز میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 3635 ہوگئی۔

خیال رہے کہ سندھ میں 10سال سے کم عمر 1712 بچے کورونا سے متاثر ہیں اور 4 بچے جان کی بازی ہار گئے، مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہماری لاپرواہی کی وجہ سےبچوں کی جانیں خطرے میں پڑرہی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار536 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں میں مزید 101 افراد انتقال کرگئے، تعداد2356 تک جا پہنچی۔