دنیا کی سب سے سستی الیکڑک گاڑی اب پاکستان میں آن لائن آرڈر کرنا ممکن

  • June 11, 2020, 2:22 pm
  • Business News
  • 162 Views

دنیا کی سب سے سستی الیکڑک گاڑی اب پاکستان میں آن لائن آرڈر کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکڑک گاڑی چین میں تیار ہوتی ہے اور پاکستان میں 1200 ڈالرر کے عوض آن لائن علی بابا سے آرڈر کی جا سکتی ہے۔ گاڑی کی بات کی جائے تو گاڑی کا رنگ عموماََ سرخ بھیجا جاتا ہے لیکن اگر آرڈر کرتے ہوئے اپنی فرمائش کا اظہار کرنے پر اپنی مرضی کا رنگ بھی آرڈر کیا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ چونکہ گاڑی چین میں تیار ہوتی ہے، اس لئے اس پر بہت سے اسٹیکر چسپاں ہوتے ہیں جو پاکستان میں عموماََ دیکھنے میں نہیں آتے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں دو دروازے ہیں جس کے بعد گاڑی 300 کلو تک کا وزن برداشت کر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں موجود کھڑکیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فٹ کی گئی ہیں جنہیں ضرورت کے وقت کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔
ایک امریکی شخص نے اس گاڑی کو منگوانے کے بعد اپنے تجربے کے بارے میں بتایا ہے۔ بات کرتے ہوئے امریکی شہری کا کہنا تھا کہ آرڈر کرنے کے بعد مجھے امید نہیں تھی کہ مجھے واقعی اس قیمت میں کوئی گاڑی مل جائے گی۔ شہری کا کہنا تھا کہ جب مجھے میرا پارسل موصول ہوا تھا میں پہلے حیران تھا لیکن جب میں نے گاڑی کو کھول کر دیکھا تو میں خوش بھی تھا اور حیران بھی کہ کوئی کس طرح اس کم قیمت میں پوری گاڑی دے سکتا ہے۔
گاڑی کے بارے میں مزید بات کی جائے تو گاڑی میں کیمرے کی سہولت بھی موجود ہے جس کی مدد سے گاڑی کو پیچھے کی طرف لے جاتے ہوئے آسانی ہو گی، اس کے علاوہ اس گاڑی میں عام گاڑیوں سے جدید فنکشن موجود ہیں جو شاید بہت سے پاکستانیوں کے لئے نئے ہوں گے۔ گاڑی کی قیمت کی بات کی جائے تو چین کے مشہور آن لائن ویب سائٹ علی بابا پر اس کی قیمت 950 ڈالر ہے لیکن بھیجنے کی فیس اور مختلف اخراجات ڈال کر اس کی کل قیمت 1200 ڈالر ہو جاتی ہے۔ پاکستانیوں کے لئے خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ گاڑی اب پاکستان میں بھی آن لائن آرڈر کی جا سکتی ہے۔