اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لئے کارروائی سے روک دیا

  • June 11, 2020, 2:22 pm
  • National News
  • 83 Views

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لئے کارروائی سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق، واجد ضیا، شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ اور انکوائری کمیشن ارکان کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے بعد چیف جسٹس اطہر من اللہ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت سے جواب لے لیتے ہیں، اس وقت تک چینی 70 روپے میں بیچیں، مزدور کی ضرورت چینی ہے، مشروب پر سبسڈی دی جا رہی ہے، عام آدمی کو بنیادی حقوق کیوں نہیں دے رہے ؟ اس موقع پر عدالت نے استفسار کیا ہے کہ شوگر مل ایسوسی ایشن اور حکومت چینی 70 روپے فی کلو میں فروخت کرے، اگر یہ شرط منظور ہے تو انکوائری کمیشن کو تحقیقات سے روک دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ عدالت نے حکومت سے جواب طلبی تک چینی کو 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیا وفاق عدالتی آپشن کی مخالفت کرے گا ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا عدالتی آپشن کی مخالفت نہیں کریں گے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا یہاں پر مفاد عامہ کا سوال سامنے آیا ہے، جس مقصد کیلئے کمیشن بنا تھا وہ پورا ہی نہیں ہوا، کمیشن کو عام آدمی کو چینی کی سہولت فراہمی کیلئے کچھ کرنا تھا لیکن نہیں کیا۔

اس لئے اب عدالت نے اس حوالے سے وفاق، واجد ضیا، شہزاد اکبر، سیکریٹری داخلہ اور انکوائری کمیشن ارکان کو نوٹس جاری کر دیا ہے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لئے کارروائی سے روک دیا ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت سے جواب لے لیتے ہیں، اس وقت تک چینی 70 روپے میں بیچیں۔