اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ

  • June 10, 2020, 11:19 am
  • National News
  • 143 Views

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ
کوئٹہ(اانفارمیشن ڈیسک) بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز میں اسمبلی سیکریٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل کے تمام افسران و اہلکاران کو مطلع کیا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس مورخہ 18 جون 2020 کو متوقع ہے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کا عملہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے سیکریٹریٹ ہذا میں مورخہ 15 اور 16 جون 2020 کو تشریف لائیں گے۔ لہذا مقررہ تاریخ کو تمام افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جا سکے نیز کرونا وائرس کا ٹیسٹ نہ کرنے والے افسران و اہلکاران کو بجٹ اجلاس میں غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔